تازہ ترین ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

اردن میں ایرانی حملوں کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک، 4 زخمی، ایک لاپتا: سینٹکام

کوئٹہ (ویب نیوز): امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اردن میں تعینات دو امریکی فوجی ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے دوران ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ سینٹکام کے مطابق امریکی اور اتحادی افواج ایرانی حملوں کے خلاف دفاعی کارروائیوں میں مصروف تھیں کہ اس دوران یہ جانی نقصان پیش آیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ ایک امریکی فوجی لاپتا بھی ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ امریکی فوج نے فوری طور پر ہلاک اور لاپتا اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔