کوئٹہ / زیارت (نمائندہ خصوصی سید سردار محمد خوندئی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، فرنٹیئر کور، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر دو روز قبل یہ آپریشن شروع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس گرینڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور درجنوں دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ کارروائی میں جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن شعبان اور اس سے ملحقہ دشوار گزار پہاڑی سلسلوں کے علاوہ نوشکی، خاران اور دیگر علاقوں میں بھی بلا تعطل جاری ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کے مکمل قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔



