تازہ ترین ۲ نومبر ۲۰۲۶

آزاد صحافت، خودمختار عدلیہ اور پارلیمنٹ کی بالادستی جمہوری پاکستان کی ضمانت ہیں، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آزاد صحافت، خودمختار عدلیہ اور پارلیمنٹ کی بالادستی ایک مستحکم اور جمہوری پاکستان کے بنیادی تقاضے ہیں۔ مشترکہ بیان میں مولانا عبدالقادر لونی، مولانا محمود الحسن قاسمی، مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ، مولانا عبداللہ ڈھیر، مولانا عبدالرف، سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی، حاجی حیات اللہ کاکڑ، مولانا قاضی گل الرحمن نکیال، مولانا قاری مہراللہ، مولانا عزیز احمد شاہ امروٹی اور مولانا ثنا اللہ فاروقی سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عدلیہ اور صحافت کو دباؤ میں رکھنے سے جمہوری و آئینی نظام کمزور ہوتا ہے۔ انہوں نے آئین کے مطابق عدلیہ کی آزادی یقینی بنانے، صحافت پر عائد اعلانیہ اور غیر اعلانیہ پابندیاں ختم کرنے اور جعلی خبروں کی آڑ میں بنائے گئے قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے صحافتی تنظیموں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے پیکا قانون واپس لینے اور آزادی اظہار پر قدغنیں ختم کرنے پر زور دیا۔