دنیا ۷ مئی ۲۰۲۶

آبنائے ہرمز کے قریب چینی تیل بردار جہاز پر حملہ، جہاز کے ڈیک میں آگ بھڑک اٹھی

کوئٹہ/بیجنگ (صداقت انٹرنیشنل) چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک چینی ملکیت کے تیل بردار جہاز پر پیر کے روز آبنائے ہرمز کے قریب حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کے ڈیک پر آگ لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی تیل بردار جہاز کو اس نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز پر “چائنا اونر اینڈ کریو” درج تھا جبکہ حملے کے بعد فوری طور پر عملے کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ بحری سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ جہاز غالباً “جے وی انوویشن” نامی آئل اینڈ کیمیکل ٹینکر تھا جو مارشل آئی لینڈ کے پرچم تلے رجسٹرڈ ہے۔ یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کی ميناء صقر بندرگاہ کے قریب پیش آیا جس کے بعد خطے میں بحری سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔