کوئٹہ (ویب نیوز): عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں یا بدھ تک آبنائے ہرمز کی بحالی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا تعطل آمدورفت کی بحالی پر جلد اتفاق ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق مجوزہ انتظام کے تحت تمام تجارتی جہازوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ اس پیش رفت سے خام تیل، کھاد، ریفائنڈ مصنوعات اور صنعتی گیسوں کی عالمی ترسیل بحال ہونے، خلیج فارس میں پھنسے بحری جہازوں کی روانگی ممکن ہونے اور عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔ (یہ معلومات عرب میڈیا اور امریکی حکام کے بیانات پر مبنی ہیں۔)
