کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز)معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند نے تربت اور نوشکی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل شکیلہ اور معروف براہوئی ادیب و استاد پروفیسر غمخوار حیات کے قتل کو کھلی بربریت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر غمخوار حیات پر حملہ دراصل بلوچستان کی علمی، ادبی اور فکری اقدار پر حملہ ہے، اور علم و قلم کے دشمن ان عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔شاہد رند نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیڈی پولیس اہلکار کے شوہر اور بیٹے کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے سفاک قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد اساتذہ، خواتین اور بچوں کو ہدف بنا کر معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، لیکن حکومت اور سیکیورٹی ادارے صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تح
