نصیرآباد(ویب نیوز) تھانہ میر حسن کی حوالات سے دو سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم جان محمد بگٹی فرار ہوگیا اور فرار ہوتے وقت سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو ایک روز قبل مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کا ایس پی نصیرآباد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی میں غفلت پر ہیڈ محرر امام بخش کھوسہ، گارڈ انچارج فرید اعوان اور کانسٹیبل احسان لاشاری کو معطل کردیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری اور سرکاری اسلحے کی برآمدگی کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
