مقامی ۱۶ مئی ۲۰۲۶

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایک چرواہا زخمی

کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ لعلی ڈل ایریا میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک چرواہا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت میاں داد ولد دلی نوثانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کیا گیا، بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے انڈس ہسپتال سوئی ریفر کر دیا گیا۔