مقامی ۱۶ مئی ۲۰۲۶

تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ دہشتگرد حملے میں شہید

کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) بلوچستان کے شہر تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ دہشتگرد حملے میں شہید جبکہ اُن کے شوہر اور کمسن بچے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شکیلہ بلوچ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ڈیوٹی کیلئے جا رہی تھیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان کے امن اور خواتین کے کردار پر حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے پر مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔