کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز)بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ آر پی او بنوں کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ Mohsin Naqvi نے خیبرپختونخوا پولیس کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پولیس خراجِ تحسین کی مستحق ہے، جبکہ قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔
