مقامی ۹ ستمبر ۲۰۲۶

ظاہر خان ناصر کے بھائی کے انتقال پر مختلف شخصیات کا اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی

کوئٹہ (ویب نیوز) اے این این نیوز کے بیورو چیف اور سینئر صحافی ظاہر خان ناصر کے بھائی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبداللہ خان ناصر کے انتقال پر ان کی کوئٹہ میں رہائش گاہ پر تیسرے روز فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، مظلوم اولسی تحریک کے سربراہ حاجی صادق خان ادو زئی، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد ایوب ایوبی، صوبائی رہنما مولانا محب اللہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ملک عمران، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی نائب صدر نوراللہ بگٹی، آن لائن نیوز کے بیورو چیف افضل مغل اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے شرکت کی، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی، سابق صوبائی وزیر مٹھا خان کاکڑ اور سابق صوبائی اسمبلی رکن میر ثناء بلوچ نے ٹیلی فون کے ذریعے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شرکا اور دیگر سوگواروں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ دے۔