مقامی ۸ ستمبر ۲۰۲۶

کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد سڑکیں کلیئر کرا دی گئیں

کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ کے ویسٹ ڈپٹی کمشنر منیر احمد کی ہدایت اور بوری اسسٹنٹ کمشنر کاشف امر کی سربراہی میں جناح ٹاؤن اور شہباز ٹاؤن کی سڑکوں پر ریڑھی بانوں اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں سے ریڑھیاں اور تجاوزات ہٹا کر راستے عوام کی آمدورفت اور ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیے گئے۔ تجاوزات قائم کرنے والوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ دوبارہ عوامی راستوں پر تجاوزات قائم نہ کریں، تاہم وارننگ کے باوجود خلاف ورزی جاری رکھنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کاشف امر نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔