کوئٹہ (ویب نیوز) سینئر صحافی اور اینکر ظاہر خان ناصر کے بھائی عبداللہ خان ناصر کے انتقال پر کوئٹہ میں فاتحہ خوانی کے دوسرے روز بھی سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، مولانا محمد خان شیرانی، میر عثمان بادینی، ملک نعیم خان بازئی، سید ظہور آغا، فیض کاکڑ، ثناء بلوچ، مولانا عبدالقادر لونی سمیت متعدد سیاسی، قبائلی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے ظاہر خان ناصر کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے مغفرت، بلند درجات جبکہ اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
