مقامی ۱۵ مئی ۲۰۲۶

صوبائی حکومت ناانصافی پر مبنی پالیسی فوری منسوخ کرے۔ صدر آل مکران بس یونین کا مطالبہ

کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ)آل مکران بس یونین کے صدر حاجی علی نواز لہڑی نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات لوکل میڈیا ایکشن کمیٹی کے ڈاکٹر ناشناس لہڑی ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے بات چیت کے دوران کہی۔ حاجی علی نواز لہڑی نے کہا کہ مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی نہ صرف اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرتی ہے بلکہ اس سے مقامی صحافیوں، سوشل میڈیا ورکرز اور عوامی نمائندوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسی پالیسیوں سے گریز کرے جو زمینی حقائق اور عوامی جذبات کے برعکس ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آل مکران بس یونین ہمیشہ سے عوامی مسائل کے حل اور مثبت صحافتی سرگرمیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے، لیکن کسی بھی ایسی قانون سازی کو قبول نہیں ‘