مقامی ۸ ستمبر ۲۰۲۶

کوئٹہ میں پیاز کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ

کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافے کے بعد 160 سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں پیاز 220 سے 250 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز کی قیمت میں اضافہ نئی فصل کی مارکیٹ میں آمد نہ ہونے کے باعث ہوا ہے، تاہم نئی فصل آنے کے بعد قیمتیں معمول پر آنے کا امکان ہے۔