مقامی ۶ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان کابینہ کی پاسکو سے 5 لاکھ بوری گندم خریدنے کی منظوری

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان کابینہ نے پاسکو سے 5 لاکھ بوری گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ کے مطابق گندم کی خریداری کے لیے محکمہ خزانہ سے تاحال رقم جاری نہیں ہوئی، کابینہ اجلاس کی کارروائی موصول ہونے کے بعد ادائیگی کے لیے محکمہ خزانہ کو مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔ رقم جاری ہونے کے بعد پاسکو سے رابطہ کرکے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے، جبکہ گندم کی خریداری کے عمل میں تقریباً ایک ماہ لگنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں گندم کی عدم دستیابی کے باعث فلور ملز کو مشکلات کا سامنا ہے اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔