مقامی ۲۴ اگست ۲۰۲۶

صحبت پور: اسحاق خان کھوسہ گاؤں کے قریب تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

حیردین (ویب نیوز) صحبت پور کے اسحاق خان کھوسہ گاؤں کے قریب تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی اور طبی کارروائی کے لیے میر ظہور حسین کھوسہ میموریل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال صحبت پور منتقل کیا، جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں لاشوں سے متعلق تمام طبی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پولیس کی نگرانی میں مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی نوعیت اور اموات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال جاں بحق افراد کی شناخت اور واقعے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔