دکی (ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار حبیب الرحمن دمڑ، ضلعی سیکرٹری صفدر میختر وال، وکلا فورم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری احمد جان ناصر اور دکی کے رہنما سردار حیدر ناصر نے ایک سیاسی جماعت کے متعدد کارکنوں کی جانب سے استعفے دے کر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کی سیاسی و تنظیمی جدوجہد مزید مضبوط ہوگی۔ رہنماؤں نے نئے ارکان پر زور دیا کہ پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی قیادت میں قومی حقوق، جمہوریت، آئین کی بحالی اور پشتونوں کے سیاسی و معاشی حقوق کے لیے جاری جدوجہد میں فعال کردار ادا کریں۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت اور سیاسی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی قومی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دکی میں ایک سیاسی جماعت کے ضلعی اطلاعات سیکرٹری اعظم پشتون، ضلعی نائب صدور وزیر نگار، صابر ناصر، مالک شادوزی، اکرام ناصر، شبیر ناصر، قدیر، شہید ابتدائی یونٹ کے سیکرٹری اکبر ناصر، ابتدائی یونٹ کے نائب سیکرٹری کبیر ناصر، امین خان ناصر، جمیل ناصر، فاروق ناصر، نسیم ناصر، اسماعیل ناصر، محمد امین ناصر، خیال الدین، ظفر اللہ، صابر خان ناصر، نقیب میرا اور محمد خان ناصر نے اپنی سابقہ جماعت سے استعفیٰ دے کر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔ تقریب کی نظامت عبداللہ حریفال نے کی۔
