مقامی ۲۴ اگست ۲۰۲۶

جیکب آباد میں کاروکاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم فرار

جیکب آباد (ویب نیوز) جیکب آباد کے تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ میرانپور کی حدود میں واقع گاؤں جیون کھوسو میں ایک شخص نے کاروکاری کے الزام پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم غوث بخش کھوسو نے کاروکاری کے الزام میں اپنی بیوی نظیران کھوسو کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اطلاع ملنے پر میرانپور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کردی۔ ضروری قانونی اور طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزم علاقے سے فرار ہوگیا ہے۔