مقامی ۲۴ اگست ۲۰۲۶

جیکب آباد میں پولیس اہلکار محبوب علی جکراڻي کے قاتلوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

جیکب آباد (ویب نیوز) جیکب آباد میں پولیس اہلکار محبوب علی جکراڻي کے قتل کے معاملے میں پولیس تاحال قاتلوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ اطلاعات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود میں اے ڈی سی کالونی کے ایک گھر میں پولیس اہلکار محبوب علی جکراڻي کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تکنیکی ٹیم مختلف پہلوؤں پر کام کررہی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق شواہد اور دیگر معلومات جمع کرنا شروع کردی ہیں اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔