مقامی ۲۲ اگست ۲۰۲۶

ژوب میں سبکزئی ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ژوب(ویب نیوز) گاؤں علی خانزئی کا رہائشی محمد کاکڑ سبکزئی ڈیم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد کاکڑ ڈیم میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور لاش کو پانی سے نکال کر ژوب ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔