مقامی ۲۲ اگست ۲۰۲۶

صحابہ کرامؓ کی طرح ناموسِ رسالت ﷺ کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے، ذوالفقار طارقی

کوئٹہ (ویب نیوز) اہل سنت والجماعت کے رہنما اور فیضانِ اولیاء کے بانی ذوالفقار علی طارقی قادری نے آستانہ عالیہ فیضانِ اولیاء میں منعقدہ آٹھویں محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کا مبارک موقع ہمیں صحابہ کرامؓ کی وہ عظیم محبت، عقیدت اور ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کا جذبہ یاد دلاتا ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی جانوں تک کی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ نے رسول اللہ ﷺ کے دربار کی حرمت اور ناموس کے تحفظ کے لیے جس طرح اپنا کردار ادا کیا، موجودہ فتنوں سے بھرپور دور میں بھی اسی ایمانی جذبے، محبت اور وفاداری کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایک منظم سازش کے تحت اسلام میں اختلافات پیدا کرنے اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ایسے حالات میں مسلمانوں، خصوصاً اہل سنت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے عقائد، رسول اللہ ﷺ سے محبت اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔