مستونگ(ویب نیوز) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کردیں جہاں شناخت کے لیے رکھ دی گئی ہیں، پولیس کے مطابق دونوں افراد حلیے سے پنجاب کے رہائشی معلوم ہوتے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی ان افراد کو جانتا یا پہچانتا ہو تو نواب غوث بخش ہسپتال انتظامیہ یا پولیس سے رابطہ کرے۔
