مقامی ۱۵ اگست ۲۰۲۶

کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (ویب نیوز): کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک کار کو نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل ہائی وے ریج کے مقام پر روک کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد ابراہیم ولد محمد رحیم سکنہ پشتون آباد، محمود آباد عدوزئی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قلات سول اسپتال منتقل کردیا، جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔