مقامی ۱۵ اگست ۲۰۲۶

بلیدہ میں چب کے پہاڑوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

تربت(ویب نیوز)بلیدہ کے علاقے چب کے پہاڑی علاقوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں تشویش پھیل گئی، تاہم تاحال واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔ متعلقہ ادارے اور سیکیورٹی فورسز واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور لاش کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔