کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان پولیس کے آئی جی محمد طاہر نے کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور مستونگ اور چمن میں پیش آنے والے واقعات میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے آئی جی کو زخمی پولیس اہلکاروں کی صحت اور علاج سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی محمد طاہر نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کے علاج میں کسی قسم کی کمی نہ کی جائے اور انہیں تمام ضروری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
