مقامی ۱۵ اگست ۲۰۲۶

قلات میں سڑک کنارے تشدد زدہ خاتون کی لاش برآمد، پولیس کی شناخت کے لیے عوام سے مدد کی اپیل

قلات(ویب نیوز)قلات پولیس نے ریج کے علاقے میں سڑک کنارے سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد کی ہے، جسے شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، اس لیے عوام سے شناخت میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص کو مقتول خاتون کے بارے میں معلومات ہوں یا وہ اسے پہچانتا ہو تو قلات پولیس سے 0844210601 اور 0844210611 نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔