مقامی ۱۳ مئی ۲۰۲۶

پنجگور، بائی پاس کے قریب گاڑی سے دو گولیاں لگی لاشیں برآمد، 4 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ

پنجگور(صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز )بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بائی پاس پر الامارت ہوٹل کے قریب کھڑی ایک زمیاد گاڑی سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، افسوسناک واقعے کے دوران گاڑی کے اندر سے ایک چار سالہ بچہ بھی ملا ہے جو خوش قسمتی سے اس حملے میں محفوظ رہا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور مقتولین کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ گاڑی سے ملنے والے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابھی تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تاہم پولیس مختلف پہلوں سے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔