مقامی ۱۲ اگست ۲۰۲۶

بلوچستان ہائی کورٹ میں تین نئے ایڈیشنل ججز مقرر

کوئٹہ(ویب نیوز)صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل محمد رؤف عطا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اللہ داد روشن اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج عبدالقیوم لہڑی کو بلوچستان ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔ تینوں ججز کی تقرری کی مدت ایک سال ہوگی اور یہ مدت ان کے حلف اٹھانے کے روز سے شروع ہوگی۔ تینوں ججز کو ہائی کورٹ کی پانچ خالی نشستوں میں سے تین پر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ باقی دو نشستوں پر تاحال تقرری نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ان ججز کی تقرری کی سفارش گزشتہ ماہ پاکستان جوڈیشل کمیشن نے کی تھی، جس کے بعد صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون و انصاف نے 11 اگست 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔