مقامی ۱۲ اگست ۲۰۲۶

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(ویب نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ سے وابستہ پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی 10 اگست 2026 کو پنجگور میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور مقامی طور پر تیار کیے گئے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، جسے موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ آپریشن کے بعد ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک میں بیرونی حمایت اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔