کوئٹہ (یب نیوز) پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے قیام کو 79 سال مکمل ہو گئے ہیں اور ملک ازادی کے 80ویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔ تاریخی دستاویزات کے مطابق پاکستان کے قیام اور ابتدائی ائینی و انتظامی اداروں کے فعال ہونے کا عمل اگست 1947 کے اہم دنوں میں مختلف مراحل میں مکمل ہوا۔ 10 اگست 1947 کو کراچی میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جسے نئے ملک کے ائینی اور انتظامی سفر کی بنیاد قرار دیا جاتا ہے۔ 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح کو دستور ساز اسمبلی کا صدر منتخب کیا گیا اور اپنی تاریخی تقریر میں انہوں نے قانون کی حکمرانی، شہریوں کے حقوق اور مذہبی ازادی کے اصولوں پر زور دیا۔ 14 اگست کو برطانوی اقتدار سے پاکستان کو اقتدار کی تاریخی منتقلی ہوئی اور پاکستان نے ایک ازاد ملک کی حیثیت سے اپنے عملی سفر کا اغاز کیا۔ 15 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا، جبکہ لیاقت علی خان کو ملک کا پہلا وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔ اس تاریخی ترتیب کے مطابق 14 اگست 2026 کو پاکستان کی ازادی کے 79 سال مکمل ہوں گے اور ملک ازادی کے 80ویں سال میں داخل ہوگا۔ پاکستان کا یوم ازادی ہر سال 14 اگست کو منایا جاتا ہے اور 1947 کے یہ تاریخی واقعات ملک کی سیاسی، ائینی اور انتظامی تاریخ کے اہم مراحل شمار ہوتے ہیں۔
