مقامی ۱۰ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں سنگین انتظامی بدعنوانی کے الزام پر ڈی ایس پی راجہ غفور احمد معطل

کوئٹہ (یب نیوز) بلوچستان کے مرکزی پولیس دفتر (سی پی او) کی جانب سے جاری حکم کے مطابق کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) کے قائم مقام ڈی ایس پی راجہ غفور احمد، جو انسپکٹر اور بی ایس 16 کے افسر ہیں، کو سنگین انتظامی بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی بنیاد پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس چیف کے حکم پر ڈی ایس پی سینٹرل افسز حسن اسد علوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راجہ غفور احمد اگلے حکم تک فوری طور پر کوئٹہ کے مرکزی پولیس دفتر میں رپورٹ کریں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسر کے خلاف سنگین بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کے معاملے میں محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔