مقامی ۱۰ اگست ۲۰۲۶

مستونگ: کاریز عائشہ پرنگ اباد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

مستونگ (یب نیوز) مستونگ کے ولی خان پولیس تھانے کی حدود میں کاریز عائشہ پرنگ اباد کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد جاں بحق شخص کی لاش شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال ذرائع نے جاں بحق شخص کی شناخت عبدالمالک ولد دریخان کے نام سے کی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔