مقامی ۹ اگست ۲۰۲۶

سوراب: دشت گوران تحصیل میں قومی شاہراہ پر دھماکا، پل کو شدید نقصان

سوراب(ویب نیوز)سوراب کے دشت گوران تحصیل کے علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک پل کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر واقع پل کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس نے علاقے کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔