مقامی ۶ اگست ۲۰۲۶

بلوچستان پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش، فورس کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ویب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔ یومِ شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری سے امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان پولیس کو جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس کرے گی جبکہ شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور معاونت کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کا احترام ہم سب کی ذمہ داری ہے اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بلوچستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔