مقامی ۶ اگست ۲۰۲۶

بلوچستان میں امن کے لیے 1195 پولیس افسران اور جوان شہید ہو چکے ہیں، آئی جی محمد طاہر

کوئٹہ(ویب نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے اب تک 1195 پولیس افسران اور جوان جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ یومِ شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان بہادر اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عوام کو امن اور تحفظ فراہم کیا اور بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد آخری حد تک جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کی عزت، تعلیم، صحت، روزگار اور فلاح و بہبود پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی نے مزید کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم ہے اور اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔