مقامی ۶ اگست ۲۰۲۶

وڈھ میں مسافر ویگن پر فائرنگ، جانی نقصان سے بچاؤ

خضدار(ویب نیوز) تحصیل وڈھ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے وڈھ سے خضدار جانے والی مسافر منی ویگن پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ویگن کے ٹائر پھٹ گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے وڈھ بازار میں تاجروں کے سامان لے جانے والی گاڑیوں پر وقفے وقفے سے فائرنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جس کے باعث مقامی تاجروں اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔