کوئٹہ(یو این اے)بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کو ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے یونیورسٹی ملازمین کے یوٹیلیٹی الانس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔مراسلے میں انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ شدید مہنگائی اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی اخراجات نے ملازمین کو شدید مالی دبا میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ یوٹیلیٹی الانس کی بندش نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مقف اختیار کیا کہ یہ الانس کسی رعایت کے بجائے ملازمین کا جائز اور بنیادی حق ہے، جس کی بحالی ناگزیر ہو چکی ہے۔شاہ علی بگٹی نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اس اہم معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یوٹیلیٹی الانس کی بحالی کے احکامات جاری کریں تاکہ ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ملازمین کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مثبت اور بروقت فیصلہ کرے گی۔
