کوہلو (ویب نیوز): ضلع کوہلو کی سب تحصیل تمبو میں زیرِ تعمیر ڈیم منصوبے پر تعینات تعمیراتی کمپنی کی مشینری اور گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آور مبینہ طور پر کمپنی کے ملازمین کو کام بند کرنے کی دھمکی دینے کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
