نصیرآباد (ویب نیوز): نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں بجلی کے ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹاور کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے اور واقعے کی تحقیقات کے ساتھ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
