حیردین (ویب نیوز): صحبت پور یونین آف جرنلسٹس کی نئی کابینہ کا انتخاب مکمل کر لیا گیا، جس میں صفدر خان کھوسہ چیئرمین، عبدالغفار سومرو وائس چیئرمین، محمد جمل بلوچ صدر اور رحمت اللہ کھوکھر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ نئی کابینہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادی صحافت کے فروغ اور صحافتی برادری کے اتحاد کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ نو منتخب عہدیداروں نے تمام صحافیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
