مقامی ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

خضدار میں گرفتار دہشت گرد حبیب اللہ کے اہم انکشافات، فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورک سے پردہ اٹھ گیا

خضدار (ویب نیوز): سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار دہشت گرد حبیب اللہ نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسے مالی لالچ اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) میں شامل کیا گیا، جہاں اسے اسلحہ، بارودی مواد اور حملوں کی تربیت دی گئی۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ مختلف دہشت گرد کارروائیوں، اسلحہ و دھماکہ خیز مواد کی ترسیل اور حملوں میں ملوث رہا جبکہ ہر کارروائی کے عوض معمولی رقم دی جاتی تھی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ تنظیم نوجوانوں کو بلیک میل کرکے اپنے ساتھ رکھتی ہے اور فرار کی کوشش کرنے والوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ اعترافی بیان دہشت گرد تنظیم کے طریقہ کار اور نوجوانوں کے استحصال کو بے نقاب کرتا ہے۔