مقامی ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، شام کے وقت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

کوئٹہ (ویب نیوز): محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام کے وقت ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، بارکھان، خضدار اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ تربت میں 42، سبی میں 39، چمن میں 38، کوئٹہ میں 37، ژوب میں 35، قلات اور جیوانی میں 33، گوادر میں 31 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساحلی علاقوں میں موسم نسبتاً معتدل جبکہ اندرونی بلوچستان میں شدید گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔