مقامی ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں اگست کے دوران موبائل انٹرنیٹ سروس کی ممکنہ معطلی پر غور

ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ ماہ اگست کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ محکمہ داخلہ کو موصول ہونے والی سکیورٹی رپورٹس میں یومِ آزادی اور دیگر حساس مواقع کے دوران ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے باعث بعض اضلاع میں مرحلہ وار یا مکمل طور پر موبائل ڈیٹا سروس بند کرنے کی سفارشات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ سکیورٹی اداروں، محکمہ داخلہ اور صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ دوسری جانب شہریوں، تاجروں، طلبہ، فری لانسرز اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد نے ممکنہ انٹرنیٹ بندش پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پابندی ناگزیر ہو تو اسے صرف حساس علاقوں اور محدود مدت تک رکھا جائے تاکہ عوامی اور کاروباری سرگرمیاں کم سے کم متاثر ہوں۔