مقامی ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

خضدار کے علاقے وڈھ میں زوردار دھماکہ، گھر کی دیوار منہدم، جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ (ویب نیوز)خضدار کے علاقے وڈھ بازار بکرا پڑی میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کی شدت سے ایک گھر کی دیوار گر گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور دھماکے کی نوعیت و وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔