کوئٹہ (ویب نیوز)دالبندین میں آر سی ڈی شاہراہ پر چارسار کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین آنے والی تین مسافر بسوں کو روک کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تینوں بسوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کا جائزہ لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
