کوئٹہ(ویب نیوز)ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل درگ میں پرانی دشمنی کے تنازع پر جنازے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ ملاں ایاز جعفر کی میت پر کی گئی، جس سے جنازے میں شریک دیگر شہری بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔
