مقامی ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

دالبندین اور ماشکیل میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 71 افغان شہری حراست میں

چاغی(ویب نیوز) ایف سی بلوچستان (ساوتھ) نے ضلع چاغی کے علاقوں دالبندین اور ماشکیل میں ناکہ بندی کے دوران انسانی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 71 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق متعدد افغان شہری معاشی و سماجی مشکلات کے باعث انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کی سرحد استعمال کرتے ہوئے ایران، ترکی اور یورپی ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کے ترجمان نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔