اوتھل (ویب نیوز)لسبیلہ میں ای پی آئی پروگرام کے تحت ویکسینیٹرز کی دو روزہ ریفریشر ٹریننگ کا دوسرا بیج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے ویکسینیٹرز نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ہاشمی نے ویکسینیٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنی حاضری اور فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قمر اللہ رونجہ بھی موجود تھے۔
