مقامی ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

بی ڈی اے کو ختم یا ضم کرنے کی مخالفت، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گےبلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، چیئرمین حاجی بشیر احمد رند، سیکرٹری جنرل قاسم خان کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کو کسی دوسرے محکمے میں ضم کرنے یا اس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور ادارے کی خودمختار حیثیت برقرار رکھتے ہوئے ملازمین، مزدوروں اور پنشنرز کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بی ڈی اے سے 900 خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے جبکہ ادارے کے کوئٹہ، حب اور گڈانی میں اربوں روپے مالیت کے اثاثے اور ترقیاتی منصوبے موجود ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ادارے کے قیمتی اثاثوں کی منتقلی یا فروخت کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی، اور اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بلوچستان لیبر فیڈریشن احتجاجی تحریک چلانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔